مانگا منڈی، ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

Published on December 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

مانگا منڈی (یو این پی)مانگا منڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شامکے بھٹیاں کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران اے ایس آئی عاصم اور کانسٹیبل شاہد موقع پر پہنچ گئے، اہلکاروں کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر اے ایس آئی عاصم موقع پر ہی شہید ہو گئے، کانسٹیبل شاہد کو شدید زخمی حالات میں مانگا منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ڈاکوؤں موقع سے فرار ہوگئے تھے پولیس نے شہید ہونے والے عاصم اے ایس آئی اور کانسٹبل شاہد کے واقعہ کا مقدمہ درج کر دیا ہے پولیس نے دو نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کیا ہے جبکہ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں شہید 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس ایس پی آپریشنز و انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز، سینئر افسران ،پولیس جوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، خصوصی دعائیں مانگی گئیں،لاہور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا اعلٰی پولیس افسران نے شہدا کے جنازوں کو کندھا بھی دیا، سینئر پولیس افسران کی شہدا کے ورثاء سے ملاقات،اظہار تعزیت اعلی پولیس افسران نے شہدا کے ورثا کو دلاسہ دیا،اہلخانہ کی مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کروائی لاہور شہید اے ایس آئی عاصم علی،کانسٹیبل شاہد ارشد علی تھانہ مانگا منڈی میں تعینات تھے،لاہور اے ایس آئی عاصم علی نے 2012 ،کانسٹیبل شاہد ارشد نے 2016 میں پولیس فورس جوائن کی لاہور شہید اے ایس آئی عاصم علی کے سوگواران میں والدہ، بیوی اورایک بیٹا،دیگر ورثا شامل ہیں، لاہور کانسٹیبل شاہد ارشد علی کے سوگواران میں والدہ،بیوہ، تین بیٹے شامل ہیں، لاہور اے ایس آئی عاصم علی سانگلہ ہل ضلع ننکانہ،کانسٹیبل شاہد ارشد علی جوہر ٹاؤن کا رہائشی تھا،واقعہ کا مقدمہ سب انسپکٹر فیض احمد کی مدعیت میں درج، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل،پنجاب پولیس میں 1500 سے زائد شہادتیں ہیں جبکہ لاہور پولیس میں شہدا کی تعداد اب 332 ہو گئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes