موجودہ حالات میں ماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ سنگین سے سنگین تر ہوتا جا رہا ہے عرفان علی کاٹھیا

Published on December 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب کلین اینڈ گرین مہم کے تحت فیصل آباد روڈ اوور ہیڈ بریج کے نیچے بنائی جانے والی گرین بیلٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے فش ٹیل پام کا پودا لگا کر منصوبے کا افتتاح کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ظہیر لیاقت بیگ ،سی ای او میونسپل کمیٹی عمر نسیم ، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق میاں احمد رشید بوٹی ،پی ٹی آئی کے عہدیداران میڈم شازیہ لاشاری ،اعجاز شاہ، سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کو پنجاب کلین اینڈ گرین مہم کے تحت سر سبز و شاداب بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا شہروں کی صفائی ستھرائی کے لئے میونسپل کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی چکی ہیں جبکہ گرین بیلٹس کو بہتر بنانے اور شہر میں دستیاب جگہوں پر جگہ کی مناسبت سے پودے لگانے کے لئے بھی محکمہ جنگلات ،میونسپل کمیٹی سمیت تمام اداروں کو متحرک کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ سنگین سے سنگین تر ہوتا جا رہا ہے اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے ہ میں متحد ہو کر اقدامات کرنا ہے درخت لگانا اور ان کی دیکھ بھال اہم ترین قدم فریضہ ہے پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کے کام میں شہریوں کی شمولیت اس منصوبے کی کامیابی کے لئے ازحد ضروری ہے اس موقع پر ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ نے ضلع میں پنجاب کلین اینڈ گرین مہم کے خدوخال ،سرکاری نرسریوں میں نئے پودے لگانے اور شہر میں گرین بیلٹس ،چوراہوں ،اوور ہیڈ بریج اور انڈر پاسسز کے ساتھ پودے لگانے کے منصوبوں سے متعلق بتایا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog