کھیل نہ صرف نوجوانوں کی نشو نماء بلکہ منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور کرکے انہیں صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں;ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون

Published on December 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

ٹھٹھہ: (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا ہے کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی نشو نماء بلکہ منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور کرکے انہیں صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائٹ ٹو پلے کی جانب سے روشن راستے پراجیکٹ کے تحت منعقدہ اسکول کرکٹ ٹورنامینٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے، کئی تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے تاکہ بچوں کی بہترین نشوونما ہو اور انہیں زندگی کی تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر علی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد طلبہ بالخصوص طالبات میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ لڑکیاں بھی لڑکوں کے شانہ بہ شانہ کھیلو‍ں میں بھرپور کردار ادا کرکے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ اسکول کرکٹ ٹورنامینٹ میں مختلف اسکولز کے طلبہ و طالبات کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائل میچ کا مقابلہ گورنمنٹ گرلس پرائمری اسکول مکلی نے جیتا۔ فائنل کے اختتام پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے طلبہ و طالبات کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئيں۔ تقریب میں پروگرام مینیجر ثناء محمود، عروج ترک، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری خصور بخش خاصخیلی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری محمد رحیم سومرو کے علاوہ اساتذہ، طلبہ و طلبات، والدین، سول سوسائٹی، میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes