فاروق آباد ، بچوں کو بے نامی سے بچائیں،ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں

Published on December 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) بچوں کو بے نامی سے بچائیں،ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں،یونین کونسل نمبر84مکی تحصیل وضلع شیخوپورہ میں پیدائش اندراج کی آگاہی مہم زورو شور سے جاری ہے اس سلسلہ میں یونین کونسل کے زیر اہتمام آگاہی نشست کا انتظام کیا گیا جس میں معززین علاقہ کو مدعوکیا گیا سیکرٹری یونین کونسل 84نے شرکاء کو پیدائش اندراج کے فوائد اور نقصان سے آگاہ کرتے ہوئے والدین موٹیویٹ کیا کہ وہ اپنے بچوں کے پیدائش اندراج کو بروقت کروا آئندہ آنے والے مسائل سے چھٹکاراپا سکتے ہیں،بچوں کو بے نامی سے بچائیں،ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ جدید سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 20دسمبر تک اپنے بچوں کا پیدائش اندراج یونین کونسل میں کروائیں اور پیدائش رجسٹریشن کی جاری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں ایڈمنسٹریٹر /سیکرٹری یونین کونسل نمبر84مکی تحصیل وضلع شیخوپورہ نے اعادہ کیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شیخوپورہ رانا عثمان خدادا کی زیر نگرانی 10دسمبرسے20دسمبرتک رجسٹریشن پیدائش کی آگاہی مہم کو سو فیصد کامیاب کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题