نواب شاہ ڈویژن میں پاکستان پوسٹ کا نظام درہم برہم

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

محراب پور(یواین پی)نواب شاہ ڈویژن کےشہر محراب پور سکرنڈ مورو نوشہرو کنڈیارو ٹھارو شاہ بھریا روڈ خانواھن ہالانی سمیت دیگر شہروں میں پاکستان پوسٹ کا نظام درہم برہم ہوکر رہے گیا ہے رجسٹرڈ خطوط پارسل وی پی کی سہولیات بند کردی گئیں عوام پریشان کوریئر سروس والوں کی چاندی۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ پوسٹل ڈویژن میں ڈاک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے عوام کو بروقت رجسٹرڈ خطوط پارسل اور وی پی سہولیات بند کردی گئیں ہیں ذرائع کے مطابق محراب پور اور نواب شاہ کے درمیان ڈاک لانے اور لیجانے کے لیے جس ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا تھا وہ مزدا مالکان نے بند کردی ہے جس کے باعث ڈاک کا نظام مفلوج ہوکر رہے گیا ہے یہ گاڑی نواب شاہ سکرنڈ مورو دولت پور نوشہروفیروز جہانیاں کنڈیارو ٹھارو شاہ کمال دیرو خانواھن ہالانی بھریا سٹی بھریا روڈ محراب پور تک ڈاک تقسیم کرتی آتی بلکہ ان تمام شہروں سے پارسل رجسٹرڈ ڈاک وی پی وصول کرکے نواب شاہ پہنچاتی باخبر ذرائع کے مطابق ڈاک کی آمد و رفت استعمال ہونے والے گاڑی کے پاکستان پوسٹ کیجانب ایک کروڑ روہے واجب الادا ہیں یہ رقم مالکان کو نہیں موصول ہورہی تھی جس پر گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان نے ادھار پیٹرول دینا بند کردیا ہے جس کے باعث ڈاک کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی روک دی گئی ہے پاکستان پوسٹ کی سستی سروس نواب شاہ ڈویژن عوام کے لیے بند ہوگئی ہے جس دیگر کورئیئر کمپنیوں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب شاہ محراب پور روٹ کے علاوہ بھی محکمہ ڈاکخانہ میں دیگر ٹرانسپورٹر ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہیں اگر ٹرانسپورٹر کو بروقت رقم کی ادائیگی نا کی گئی تو ڈاکخانہ جات کی حالت مزید ابتر ہوجائے گی۔۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy