لاہور(ڈاکٹربی اے خرم )گزشتہ روز الحمرا پنجابی کمپلیکس پلاک میں لیجنڈ ہدایت کار آغاحسن عسکری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں فلم ڈسٹری کے تمام لوگوں نے بھرپوشرکت کی اس پروگرام کو جرنلسٹ ٹائیگر شاہ اور معروف ہدایت کار اسٹار میکر جرار رضوی، ٹھاکر لاہوری نے اورگنائز کیا اس پروگرام میں لیجنڈ رائٹر خلیل الرحمان قمر ،ناصر ادیب ،پرویز کلیم ،معروف ہدایت کار سید نور ،سودی بٹ ،جاوید رضا ،الطاف حسین ،میگھا ،خوشبو،ناصر براج ،فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقار علی مانا, ڈاکڑ اجمل ملک اسٹیج اداکار شاہدخان، رخسانہ ملتانی ،طاہر نوشاد،اور فلمسٹارحیدر راج ملتانی سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی رپورٹ کے مطابق یہ اس سال کا سب سے بڑا شو ثابت ہوا جس میں فلم انڈسٹری کے تمام لوگ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نظر آئے اس موقع پر سب نے ٹائیگر شاہ کے اس اقدام کو سراہا اور بہت تعریف کی