سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں فلم سازوں کا کام:میرا

Published on December 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے؛فلم سٹار
فیصل آباد(یواین پی)فلم سٹارمیرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہر فنکار پر ہے۔اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، اگر انڈسٹری کے لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران میرا نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy