عمران خان نے پاکستانی قوم کو حقیقی آزادی کا شعور دیکر زندہ قوم بنا دیا ہے، رانا نثار راٹھ

Published on December 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

چوہنگ(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ عمران خان کا چھکا پی ڈی ایم کے اتحادیوں کی دوڑیں،زندہ دلان لاہور اور پارٹی کارکنان کا لبرٹی چوک میں تاریخی پاور شو عوام کی بھرپور شرکت کر نا، عمران خان کے بیانیہ کی مقبولت اور حقیقی آزادی کاقافلہ عمران خان کے ٹائیگر عمران خان کو ان کی منزل پر پہنچاکر دم لیں گے،وہ ان خیالات کا اظہار چوہنگ پریس کلب کے نائب صدر سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو حقیقی آزادی کا شعور دیکر زندہ قوم بنا دیا ہے، اب حقیقی آزادی کا قافلہ رکنے والا نہیں، 23 دسمبر کو صوبائی اسمبلیاں تونے کا اعلان امپورٹڈ حکومت کے ایوانوں میں ہلچل، نئے الیکشن کے اعلان کے علاوہ امن کا کوئی راستہ نہیں، ملک لوٹ کر فرار ہونے والے جعلی جلاوطنی کا بیانیہ بناکر اب قومی دولٹ لوٹنے والے این آر او کی بہتی گنگا میں نہاکر پاک صاف ہونے کالیبل لگا کر دوباری عوام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog