ریسکیو 1122 ایبٹ آبادسالانہ 2022 كارگردگی رپورٹ جاری

Published on December 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

ایبٹ آباد (یو این پی )ریسکیو 1122 ایبٹ آبادسالانہ 2022 كارگردگی رپورٹ جاری کر دی گئی گزشتہ سال کےدوران بھی ریسکیو1122 ایبٹ آباد نے 6269 حادثات میں اپنی خدمات سرانجام دیں گزشتہ سال کےدوران ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو 510261 کالز موصول ہوئیں، جن میں 275255 معلوماتی/دیگر کالز شامل ہیں اور اس کے علاوہ کالز فضول اور فیک کالز شامل ہیں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی سال2022 کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 6269 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر 510361 کالز موصول ہوئیں،. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عارف خٹک نے سالانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ 1 سال کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ میں 6298 حادثات میں 6532 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق سال2022 کے دوران ٹریفک حادثات کے 440 ، میڈیکل ایمرجنسی کے 4920، آگ لگنے کے 378 ،جرائم یا گولی لگنے کے 38 ، دیگر و ریکوری ایمرجنسی 543 واقعات, کورونا وائرس کی 08 ایمرجنسیز شامل ہیں۔ ان ایمرجنسی واقعات میں 6532 افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا. مختلف حادثات میں 57 افراد جان کی بازی ہار گئے ریسکیو 22 11 ایبٹ آباد کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی سال 2022 کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 2004 ایمرجنسی میں ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 106 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ضلعے جبکہ 1898 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی ضلع میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا کہنا تھا کے ریسکیو کہنا تھا ریسکیو ایبٹ آباد کی ٹیم انشااللّہ ایبٹ آباد کی عوام کی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑے گی اور ایبٹ آباد کی عوام کی خدمت پہلے سے بڑھ کر کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme