پشاور میں بھی مسیحی برادری آج مذہبی جوش و خروش سے کرسمس منارہی ہے

Published on December 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

پشاور(یواین پی) پشاور سمیت صوبے بھر میں مسیحی برادری آج مذہبی جوش و خروش سے کرسمس منائینگے۔ کرسمس کے باعث پشاور سمیت صوبے بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں بارہ مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد چرچز پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری گزشتہ روز سے تعینات کردی گئی ہیں حساس ترین چرچز کے باہر بکتر بند گاڑیاں بھی کھڑی کردی گئی ہیں۔ مسیحی برادری نے کرسمس کے لئے خریداری مکمل کرلی ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کے ملازمین کوتین دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں اور پیر کے روز سے دوبارہ ڈیوٹیوں پر حاضر ہو نگے۔ تاہم کرونا کے باعث کرسمس کی خوشیاں مانند پڑ گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy