فاروق آباد (یواین پی) الرحمان سوشل ویلفیئر سوسائٹی ڈیرہ ملاسنگھ پاک ٹیچرز فورم اور محکمہ سوشل ویلفئیر کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد میں پرائیویٹ سکولز اور دینی مدارس کے اساتذہ کے لئے تدریس قرآن ناظرہ ٹریننگ(بیچ نمبر 5)کا اہتمام کیا گیا جس میں گردو نواح کے دینی مدارس اور پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ نے شرکت کی۔ضلعی چئیرمین پی ٹی یو حافظ محمد سرور،سینئر رہنما پی ٹی یو محمد سلمان اثری اور پی ٹی یو شعبہ خواتین کی ممبر مس حافظہ عائشہ ساجدہ نے ماسٹر ٹریننر کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ پاک ٹیچر فورم کے ضلعی صدر محمد عامر شہزاد نے ٹریننگ کے تمام انتظامات مکمل کئے پرنسپل محمد مشہود نواز اور وائس پرنسپل نیامت علی جبکہ ایجوکیٹر ایسوسی ایشن کے ضیغم علی جواد اور سوشل ویلفیئر کے ڈاکٹر ابرار احمد نے تربیت حاصل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ٹریننگ میں تقربیا 60 مرد اورخواتین اساتذہ نے بھر پور حصہ لیا.