لوگوں کی مشکلات اور اور دکھوں کے ازالہ میں کلیدی کردار ادا کرے گا؛میاں محمود الرشید

Published on December 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments
صوبائی وزیر بلدیات و سماجی ترقی میاں محمود الرشید کا اوکاڑہ کا دورہ تین ارب 10کروڑ روپے کے میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا
اوکاڑہ(یواین پی)صوبائی وزیر بلدیات و سماجی ترقی میاں محمود الرشید کا اوکاڑہ کا دورہ تین ارب 10کروڑ روپے کے میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب سٹیز پروگرام اوکاڑہ کے دیرینہ مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات اور اور دکھوں کے ازالہ میں کلیدی کردار ادا کرے گا اوکاڑہ میونسپل کمیٹی کو پنجاب بھر میں سب سے زیادہ فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں اوکاڑہ میں 150کروڑ روپے سے نیا سیوریج بچھایا جا رہا ہے شہر کے تین بڑے پارک کروڑوں روپے کے فنڈز سے اپ گریڈ کئے جائیں گے اور شہر کی 100بڑی گلیوں میں ٹف ٹائل لگائی جائے گی پنجاب حکومت علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر بلدیات و سماجی ترقی میاں محمود الرشید نے اوکاڑہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کو آرڈنیٹر سٹیز پروگرام پنجاب اشرف خاں سوہنا نے صوبائی وزیر کو ضلع اوکاڑہ کے مسائل علاقائی ترقی کے لئے منتخب کی گئی سکیموں سے متعلق بتایا۔اشرف خان سوہنا نے اوکاڑہ سے ملحقہ دیہات کے لئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے عوامی مطالبہ کو بھی پیش کیا جس پر صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ ورلڈ بینک کے آئندہ پروگرام میں اوکاڑہ کے 200دیہات میں مقامی قیادت کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے شامل کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اوکاڑہ کے سٹیز پروگرام گذشتہ ادوار میں سست روی کا شکار تھے لیکن اشرف خاں سوہنا نے ذاتی کاوشوں سے ان منصوبوں کو متحرک کیا ہے اور انشاء اللہ 5سے 6ماہ میں ان منصوبوں کو مکمل کریں گے ان منصوبوں کی تکمیل سے اوکاڑہ شہر کے دیرینہ مسائل حل ہو گے اور لوگوں کی زندگیوں میں آسانی آئے گی انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں کا آج سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے ان کی شروعات کچھ دن پہلے ہونا تھی لیکن امپورٹڈ حکومت کے نمائندہ گورنر نے ایک انوکھا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ایک منتخب حکومت کو نمائشی عہدہ رکھنے والے گورنر نے ڈی نوٹیفائی کر دیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی سربراہی شہباز شریف،زرداری اور مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں اور اب یہ پسے ہوئے عوام پر 8سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے جا رہے ہیں اور بجلی و گیس کے بلوں میں 250گنا اضافہ کیا جا رہا ہے امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسادیا ہے نہ انہوں نے پہلے کچھ اچھا کیا تھا نہ اب کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرونا کے باوجود ترقی کر رہی تھی لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا تھا شریفوں اور زرداری نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ملک کو لوٹا ہے اور اپنی اولادوں کو خوشحال کیا ہے پوری دنیا میں ان کی جائیدادیں پھیلی ہوئی ہیں پاکستان کے غریب لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے عمران خان کا مطالبہ پاکستان کی عوام کا مطالبہ کہ ملک میں جلد عام انتخابات ہوں اور منتخب عوامی حکومت ملک کو مسائل سے نکالے امپورٹڈ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے جب الیکشن کا بگل بجے گا ان کا چھٹی کا دودھ یاد آ جائے گا عمران خان اس ملک کو مہنگائی کی دلدل سے نکال سکتا ہے اور پوری دنیا میں عزت دلوانے کی صلاحیت رکھتا ہے میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارے پاس ایک سچا لیڈر عمران خان ہے ہمیں مایوس نہیں ہونا عمران خان عاشق رسولﷺ ہے مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہے اور اس کی زندگی ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو تعمیر کرنے کے لئے وقف ہے جو لیڈر پاکستان کی بات کرتا ہے وہ صرف عمران خان ہے وہ عوام کے ساتھ ہے اور عوام اس کے ساتھ ہے بعد ازاں صوبائی وزیر نے اوکاڑہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا،ڈی پی او کیپٹن (ر) فرقان بلال،پی ٹی آئی راہنما اشرف خان سوہنا،ٹکٹ ہولڈر چوہدری عبداللہ طاہر، مہر محمد جاوید،محمد اکرم بھٹی،پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ کی مقامی قیادت،خواتین ونگ کی راہنما شازیہ احمد،ملک غلام نبی کھوکھر،شہزاد شفیع،چوہدری عرفان سگی،سردار علی حیدر وٹو،سمیت عوا م کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes