محکمہ تعلیم کاموسم سرما کی تعطیلات کے دوران سکول کھولنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

Published on January 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سکول کھولنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا، چھاپہ مارٹیموں کی تشکیل مکمل، محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن کو مراسلہ کے ذریعے پابند کیا ہے کہ وہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں 8 جنوری تک تعطیلات پر عمل کرائیں، موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کے شیڈول کی خلاف ورزی کرنیوالے سرکاری و پرائیویٹ سکولز کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے،ضلع کے تمام ایجوکیشن آفیسرز اپنے اپنے مراکز میں اچانک چھاپوں کے ذریعے تعلیمی اداروں کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائیں گے ضلعی و تحصیل مراکز کی سطح پر مختلف چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، چھٹیوں میں اضافے کے شیڈول کی خلاف ورزی کے مرتکب تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے اور جرمانہ کیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog