سوات ایکسپریس وے پر ایک ہی روٹ پر دو بار چالان،آئی جی موٹر وے پولیس سے نوٹس کا مطالبہ

Published on January 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

سوات (یواین پی)سوات ایکسپریس وے پرتعینات نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی جانب سے ایک ہی روٹ پر دو بار چالان اور ہتک آمیز رویہ کے خلاف ٹرانسپورٹرزنے شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی موٹر وے پولیس سے ڈیوٹی پر مامور افسران وا ہلکاروں کے رویے کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔سوات سے اسلام آباد آنے والی کوسٹرکے ڈرائیور اختر نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس نے ایک ہی روٹ پرکاٹلنگ انٹرچینج اور پھرپانچ منٹ بعدپیپل پل کے قریب گاڑی کو دو بار چالان کیا ،ڈرائیور نے اپنی غلطی تسلیم کی کہ ایک بار انہوں نے گاڑی روک کرسواری بٹھائی اس پر چالان کرنا تو ٹھیک ہے لیکن اسی روٹ پر آگے جا کر پھر گاڑی کو روک کر دوبارہ چالان کیا گیا جو سراسر زیادتی ہے ، گاڑی کے ڈرائیور نے بتایا کہ انہوں نے نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کے چالان آفیسررحمت علی سے پوچھا بھی کہ انہیں ان کی غلطی بتائی جائے لیکن مذکورہ چالان آفیسر نے ان کی ایک نہ سنی اور غلطی کی نشاندہی کرنے کی بجائے ہتک آمیز رویہ اپنا یا۔ اس طرح دیگر ڈرائیوروں نے بھی نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کے روئےے پر احتجاج کیا اور بتایا کہ اسلام آباد پشاور موٹر وے پولیس افسران کا ان کے ساتھ رویہ انتہائی خوشگوار ہوتا ہے اوروہ خوش اخلاقی کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ انہوں نے آئی جی موٹروے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ سوات ایکسپریس وے پرتعینات نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کے ہتک آمیز رویے اور غیر ضروری چالان کا نوٹس لیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme