میٹرک کے سالانہ امتحانات پارٹ II کے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 18 جنوری تک جمع کرائیں

Published on January 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)میٹرک کے سالانہ امتحانات پارٹ جنوری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نےکہا ہے کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے شروع ہوں گے جس میں حصہ لینے والے طلبہ سے داخلہ فارمز کی وصولی شروع کردی گئی ہے لہٰذااعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد،گوجرانوالہ،ساہیوال،سرگودھا،ملتان،ڈی جی خان،بہاولپو،لاہور،راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحان پارٹ ٹو میں شرکت کرنیوالے طلبہ سنگل فیس کیساتھ داخلہ فارم18جنوری تک، ڈبل فیس کیساتھ19 جنوری سے 30 جنوری تک اور 3 گنا فیس کے ساتھ 31 جنوری سے 7 فروری تک جمع کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ7 فروری کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جا ئے گا، اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کی میٹرک امتحانی برانچزسے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نےکہا کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے احکامات کے مطابق میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان پاس کرنیوالے طلبہ کے فرسٹ ایئر کلاس میں داخلوں کاسلسلہ بھی جاری ہے لہٰذاجن طلبہ نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے ان کے بغیر لیٹ فیس اپنی پسند کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کا مرحلہ2جنوری کو مکمل اوران کی آن لائن ڈیٹا انٹری و کمپوٹرائزڈ فیس چالان فارم کی مقررہ تاریخ تک وصولی کرلی گئی ہے تاہم جو طلبہ مذکورہ تاریخ کے دوران داخلہ حاصل نہیں کرسکے وہ 500روپے فی طالبعلم جرمانہ کیساتھ منگل 3جنوری سے 12جنوری تک اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گےانہوں نے کہا کہ 12جنوری کے بعد کوئی داخلہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی آن لائن رجسٹریشن ہو سکے گی، اس ضمن میں مزید رہنمائی و معلومات کیلئے متعلقہ بورڈ ز کی انٹر برانچز سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy