اوکاڑہ، ٹریلر،منی مزدا ٹرک اور بس میں تصادم، 2 افراد جانبحق، 3 زخمی، ریسکیو 1122

Published on January 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) قومی شاہراہ پر ٹریلر، منی مزدا ٹرک اور بس میں تصادم ہو گیا۔ حادثہ میں 2 افراد موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جانبحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثہ میں جانبحق ہونے کی شناخت محمد کاشف ولد اشرف (32سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جوکہ خانکے پتوکی کا رہائشی تھا۔ جبکہ دوسرے شخص جس کی عمر تقریباً 30 سال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes