اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہی ہے

Published on January 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری علیزہ ریحان نے دوسرے روز ریونیو عوامی خدمت کچہری لگاکر شہریوں کی محکمہ مال سے متعلق متعدد درخواستیں نمٹا دیں۔اسسٹنٹ کمشنرنے صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر موقف سنتے ہوئے ریونیو افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ریونیو کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر تا پٹواری تک ریونیو عملہ ایک چھت تلے موجودتھا اورشہریوں کے درستگی نام،فردوانتقالات کا اجرائ،رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ،معائنہ ریکارڈ،رجسٹری ودیگر ریونیو امور تیزی سے نمٹائے گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی تحصیل انتظامیہ کی ترجیح ہے اور ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز پر ریونیو سے متعلقہ درخواستیں نمٹانے کے علاوہ معمول کے ایام میں بھی وہ مسائل کے حل کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes