پرویز الہی کی وزارت اعلی خطرے میں ، پی ٹی آئی کے تین ارکان اسمبلی نے ہری جھنڈی دکھا دی

Published on January 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

چوہنگ ( یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دلانا پی ٹی آئی کے لیے مشن امپاسیبل بن گیا،پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں 186 ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایم پی اے مومنہ وحید بھی پرویز الہیٰ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکی ہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کو 25 سے تیس ارکان ووٹ نہیں دیں گے،اگلے دس پندہ روز بعد پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ کے عہدے پر نظر نہیں آ رہے، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ پر تحریک انصاف کو 3 ارکان کی مخالفت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،پارٹی ذرائع کے مطابق فی الحال 3ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، ان 3ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے،پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو 187ارکان کی حمایت حاصل ہے، ذرائع کے مطابق دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں پارٹی رہنماﺅں کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں،عمران خان نے اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید، عباس علم دار کو اہم ذمے داریاں تفویض کی ہیں،عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 11جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے، جس کے لیے پارٹی رہنما ارکانِ اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں، سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 9جنوری کے اسمبلی کے اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کر لیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی کے فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات کیے جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy