خیبرپختونخوا: جیلوں میں موجود قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف

Published on January 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

جیلوں میں 196 قیدی متعدی بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں سے 138 قیدی ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں: دستاویز
پشاور(یواین پی) خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا ہے،جیلوں میں 196 قیدی متعدی بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں سے 138 قیدی ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں۔ دستاویز کے مطابق جیلوں میں 196 قیدی متعدی بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں سے 138 قیدی ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں، 29 قیدی ہیپاٹائٹس بی، 25 ایڈز اور 4 قیدی ٹی بی میں مبتلا ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہیکہ سب سے زیادہ 47 بیمار قیدی پشاور سینٹرل جیل میں ہیں۔دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 13 ہزار 76 قیدیوں کی گنجائش ہے اور ابھی ان کی تعداد 14 ہزار 321 ہے، جیلوں میں موجود قیدیوں میں صرف 2 ہزار 897 سزا یافتہ ہیں جب کہ 11 ہزار 424 قیدی فیصلوں کے منتظر ہیں۔سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور مقصود خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل جیل پشاور کیاسپتال میں 124 مریضوں کی گنجائش ہے، بیمار قیدیوں کے علاج کے لیے 2 خواتین ڈاکٹرز سمیت8 ڈاکٹرز موجود ہیں، مختلف امراض میں مبتلا قیدیوں کو دوائیں بھی دی جارہی ہیں، جب بھی ضرورت ہو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی جیل آتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ قیدیوں کے نفسیاتی امراض کے علاج کے لیے جیل میں سائیکاٹرسٹ بھی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes