نو منتخب بیورو چیف یو این این پاکستان جدہ، زکیر احمد بھٹی کے اعزاز میں عشائیہ

Published on May 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

Zakeer
جدہ (یواین این پاکستان ) سعودی عرب عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے جنرل سیکرٹری عثمان گل خٹک کی جانب سے نو منتخب بیورو چیف یو این این پاکستان جدہ، زکیر احمد بھٹی، اور جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب کے نمائندگان اور عہدیداران کہ اعزاز میں پر تکلف اعشائیہ کا اہتمام،، تقریب سے عثمان گل خٹک،، نوشیروان خٹک،،سید ریاض بخاری،، میں نواز خان یوسف زئی ، سر بلند خان، عزیز خان،، طاہر بھائی، سردار منظورخان،، چوہدری معروف حسین، چوہدری رضوان، فہیم احمد میتلا، جہانگیر خان، اور دیگر نے خطاب کیا،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا، عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے مجلس عاملہ کے اراکین جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب. نمائندگان اور عہدیداران کی شرکت تمام صحافی برادری کو ہر پلیٹ فارم پر تعاون کی یقین دہانی۔ کمیونٹی کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے۔ نوشیروان خٹک عثمان گل خٹک اور دیگر کا خطاب جدہ عوامی نیشنل پارٹی جدہ کی جانب سے پروقار اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت اے این پی جدہ کے صدر نوشیروان خٹک تھے تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری اے این پی جدہ عثمان گل خٹک نے انجام دئیے۔تقریب سے خطاب کرنے والوں میں نواز خان یوسف زئی ، سر بلند خان، عزیز خان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی جدہ کے صدر ریاض بخاری، جمیعت علمائے اسلام کے طاہر بھائی اور جرنلسٹ فاونڈیشن سعودی عرب کے چیف آرگنائزر سردار منظور شامل تھے۔ دیگر مہمانوں میں جرنلسٹ فاونڈیشن سعودی عرب کے ممبران میں .چوہدری رضوان. ناصر مرزا. ملک آصف چوہدری معروف حسین، چوہدری ندیم ، سردار عثمان، نوید فاروقی، ارشد بٹ. طارق محمود اور اے این پی جدہ کے اکثر اراکین بھی شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں اوورسیز خصوصا سعودی عرب میں موجود صحافی تنظیموں کی کوششوں کو سراہا۔ اور ان کو ہر پلیٹ فارم پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کسی بھی ملک کا چوتھا ستون تصور ہوتا ہے لہزا اس شعبے سے وابستہ افراد کو بلاتفریق زمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام صحافیوں سے پرزور اپیل کی کہ کمیونٹی کے تمام مسائل کو ہر سطح پر بلا تفریق اجاگر کیا جائے ۔ جرنلسٹ فاونڈیشن سعودی عرب کے چیف آرگنائزر سردار منظور نے اے این پی کے تمام عہدیداران مجلس عاملہ کے اراکین اور نمائندگان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کو ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اے این پی کے جنرل سیکرٹری عثمان گل خٹک نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题