خانقاہ سلطان العاشقین میں عرس سلطان باھُو ؒ کا انعقاد

Published on January 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

لاہور(یو این پی)سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو ؒ کا عرس مبارک جمادی الثانی کی پہلی جمعرات کو منعقد ہوتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر، امام سلسلہ سروری قادری اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھْو ؒ کے حقیقی و روحانی وارث سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیر صدارت عرس مبارک حضرت سخی سلطان باھْو ؒ کا انعقاد ہوا۔ عرس مبارک کی تقریب خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ اندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہوئی۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دیگر خلفا بھی آپ مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ ملک بھر سے مریدین اور عقیدتمند خواتین و حضرات کے علاوہ نامور علمی و ادبی شخصیات نے بھی عرس میں شرکت کی۔ خواتین کے لئے خصوصی طور پر پردے کا اہتمام کیا گیا تھا۔نقابت کے فرائض منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے ادا کئے۔ تلاوتِ کلامِ پاک، نعت شریف کے بعد پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن صاحب نے “مرشد کامل اکمل” کے موضوع پر خوبصورت بیان پیش کیا۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھْو رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں منقبت کے پھول پیش کئے گئے۔ بعد ازاں سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے ختم شریف پڑھا اور دعا فرمائی۔ ختم شریف کے بعد خاتم النبیین حضرت محمد ؐ اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھْو ؒکی بارگاہ میں سلام پیش کیا گیا۔سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے ملک کے طول و عرض سے آئے مریدین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر تصور اسمِ اللہ ذات، مشق مرقوم وجودیہ اور سلطان الاذکار “ھْو” عطا فرمایا۔ مہمانوں کے لئے خصوصی طور پر وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme