سرکاری و نجی اسکولز کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا،محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب

Published on January 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

لاہور ( یواین پی) سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔ محکمہ اسکولز کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، افواہوں کومسترد کرتے ہیں، 9 جنوری سے اسکول کھل جائیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، پیر سے اسکولز میں کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ ۔اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بچوں کے امتحانات کے باعث سکولوں میں چھٹیاں بڑھانا درست نہیں۔ جبکہ چھٹیوں میں اضافے کے مطالبے پر وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے بھی سخت ردعمل دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题