ٹھٹہ (یواین پی/ حمید چند) گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول اوٹارکی جاگیر یو سی کرمپور تحصیل میرپور ساکرو ڈسٹرکٹ ٹھٹہ 1962 سے بھتر چل رہا تھا گزرے 6 سال سے اسکول میں کوئی ٹیچر منعقد نہ ہو سکا ہے 2018 سے بچوں کی تعلیم سخت متاثر ہو رہی ہے جس وجہ سے گاو¿ں والوں نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کر دیا تھا اور ایم این اے صادق میمن صاحب ، اسٹنٹ عبداللہ صاحب، ڈی او ایجوکیشن ٹی پی میرپور ساکرو سے بھی شکایت درج کروائی مگر کوئی عمل نہیں ہوا اس وقت وہاں کا مقامی رھواسی ایس ایم سی چیئرمین شریف بلوچ اپنی مدد آپ 45 لڑکی اور لڑکیوں کو تعلیم دے رہا ہے اسکول بلڈنگ مکمل ٹوٹ چکی ہے گاو¿ں والوں نے خیمہ لگا کہ اپنی مدد آپ بچوں کو تعلیم دے رہیں ہیں فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو تعلیم فرش پر حاصل کر رہے ہیں اسکول میں نہ کوئی چوکیدار نہ کوئی چپڑاسی مل سکا ہے گاو¿ں والوں نے سی ایم سندھ مراد علی شاہ صاحب، وزیر تعلیم سردار شاھ صاحب، ڈپٹی کمشنر غظنفر قادری صاحب اور اعلیٰ اختیارات سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہمارے اسکول میں استاد مقرر کیا جائے بچوں کی تعلیم خراب ہونے سے بچائی جائے۔