حکومت پنجاب کی جنوری اور فروری کے ماہ کے لئے سکول یونیفارم پر پابندی ختم

Published on January 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت پنجاب نے جنوری اور فروری کے ماہ کے لیئے یونیفارم پر پابندی ختم کر دی ہے‘ سکولوں کے بچے بچیاں ہر رنگ کے کپڑے‘ سویٹر‘ جرسیاں اور رومال پہن سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو گرم رکھ سکیں‘ محکمہ سکول ایجو کیشن کے مطابق طلبہ کو کسی بھی رنگ کاسویٹر‘ جیکٹ‘ ٹوپی اورجرابیں پہننے کی اجازت ہو گی‘ طلبہ یونیفارم کے علاوہ بھی کسی قسم کی جرسی‘ کوٹ یا گرم کپڑے پہن سکتے ہیں‘ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا‘ واضح رہے کہ والدین کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ مہنگائی میں یونیفارم والے سویٹر‘ جیکٹ‘ ٹوپیاں اور جرابیں خریدنے کی پالیسی میں نرمی کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme