ماضی کی مقبول گلوکارہ مہناز کی 10ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Published on January 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

کیرئیر کا آغاز1970ء کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیاانہوں نے ریڈیواور ٹیلی ویڑن پرمختلف قسم کے گیت گائے
لاہور (یواین پی) ملک کی معروف گلوکارہ مہنا ز کی دسویں برسی (آج)19جنوری کومنائی جارہی ہے اس سلسلے میں سمیت ملک بھر کے فلمی حلقوں میںتعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاوہ 19جنوری2013ء کوطویل علالت کےبعد انتقال کر گئی تھیں۔اپنی آواز سے لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والیمہناز بیگم1958ء میں پید اہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1970ءکی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیاانہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن پرمختلفقسم کے گیت گائے مہناز بیگم کوغزل،ٹھمری،دادر،نوحہ اور مرثیہ پڑھنے میںایک خاص مہارت حاصل تھی ان کی شہرت ریڈیو اور ٹی وی سے نکل کر فلمانڈسٹری تک پھیل گئی مہناز نے مختلف فلموں کیلئے سینکڑوں گیت گائے۔مہنازکا شمار ناہید اختر،ترنم ناز اور رونا لیلیٰ جیسی صف اوّل کی گلوکاراؤںمیں ہوتا تھا۔گلوکارہ مہناز نے دس برسوں میں 10 سے زائد فلمی و غیر فلمیایوارڈز حاصل کیے جو کہ ایک اعزاز ہے مہناز کو علالت کے باعث امریکہمنتقل کیا گیا تھا جہاں وہ19جنوری2013ء کو انتقال کر گئی تھیں انہیںکراچی میں سپردخاک کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog