انتخابات کے شیڈول جاری ہوتے ہی انتخابی فہرستیں منجمدہوجائینگی الیکشن کمیشن آف پاکستان

Published on January 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

ضمنی الیکشن کے لئے شیڈول جاری ہونے سے پہلے ووٹ کا اندراج،منتقلی،ھذف اور درستگی کے کوائف کروا لیں
اوکاڑہ(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس اور انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواران کو آگاہ کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017سیکشن 39کے تحت انتخابات کے شیڈول جاری ہوتے ہی انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا جس کے بعد ووٹ کے اندراج،منتقلی اور درستگی کا عمل الیکشن کے انعقاد تک روک دیا جائے گا عوام الناس اور رائے دہندگان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پنجاب،خیبر پختونخواہ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے شیڈول جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج،منتقلی،ھذف اور درستگی کے کوائف کروا لیں۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لئے 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور ووٹ کے اندراج و منتقلی کے لئے فارم نمبر 21،کسی ووٹ پر اعتراض /ھذف کے لئے فارم نمبر 22اور درستگی کوائف کے لئے فارم نمبر 23 اوکاڑہ دفتر الیکشن کمشنر میں جمع کروایا جا سکتا ہے مزید معلومات کے لئے مزید معلومات اور فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ یا اوکاڑہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمدشفیق نے ایک مراسلے کے ذریعے بتائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题