یوم تکبیر قومی فخر کی علامت ہے اور پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا دن بلاشبہ ایک تاریخی دن ہے محمد یار کموکا

Published on May 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 833)      No Comments

Yaar
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکبیر قومی فخر کی علامت ہے اور پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا دن بلاشبہ ایک تاریخی دن ہے اور اس یوم تکبیر کو شایان انداز سے منایا جائے گا ۔28مئی 1988کو قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے امریکی صدربل کلنٹن کے دباؤ انگیز ٹیلی فون کالز کو مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو عالم اسلام کی اولین اور واحد ایٹمی مسلمہ قوت بنا کر تاریخ ساز کارنامہ سر انجام دیا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمان میاں محمد نواز شریف کو عالم اسلام کا ہیرو اور جرات مند لیڈر سمجھتے ہیں میاں محمد نواز شریف کے اس جرات مندانہ موقف کی وجہ سے ہی دنیا بھر کے عالمی لیڈر بالخصوص مسلم ممالک کے لیڈر اور سربراہان کو عالمی سطح کے لیڈر کا رتبہ دے کر ان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ یوم تکبیر درحقیقت تجدید عہد کا دن ہے اور ہم اس دن کو نہایت جذبے او رتزک و احتشام سے منائیں گے اور اس سلسلہ میں نہایت اہم پروگرامز ترتیب دئیے ہیں جن کے ذریعے قوم کے اس عظیم لیڈر کے عظیم جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور اس کی جرات کو سلام کریں گے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات کو بھی سراہا جائے گا جنہوں نے قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دے کر دشمنوں کے مدمقابل ناقانل تسخیر قوت بنادیا عظیم قومیں اپنے ہیروز کو فراموش نہیں کرتی ہیں اور ہمارے یوم تکبیر منانے کا مقصد بھی اپنے قومی ہیروز کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے ہم زندہ قوم ہیں اور ہمارے جذبے بھی زندہ ہیں اور کوئی بھی زندہ قوم اس کے تاریخی دنوں کے ذریعے اپنے جذبوں کا اعادہ کرتی ہے اور دشمن کو پیغام دیتی ہے ہے کہ قوم کا بچہ بچہ جاگ رہا ہے اور اپنے وطن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes