اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے آٹھ افراد سے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے اُن کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے نواحی قصبہ بصیرپور کے رہائشی محمد امین ولد خوشی محمد سے 1 کلو 320 گرام چرس، نواحی قصبہ بصیرپور کے رہائشی محمد نعیم ولد محمد عاشق سے 1 کلو 260 گرام چرس، احمد ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی ماجد علی ولد اللہ دتہ سے 28 لیٹر شراب، نواحی قصبہ 23 جیڈی کے رہائشی علی رضا ولد محمد منشاء سے 28 لیٹر شراب، نواحی قصبہ بازیدہ کے رہائشی ظہور احمد ولد منظور احمد سے 18 لیٹر شراب، نواحی قصبہ بیل سنگھ کے رہائشی اللہ دتہ محمد شریف سے 32 بورپسٹل، نواحی قصبہ جوندسنگھ کے رہائشی محمد صادق ولد محمد حنیف سے 30 بورپسٹل اور نواحی قصبہ راجوال کے رہائشی یاسر علی ولد عبدالستار سے 30 بورپسٹل برآمد کرکے اُن کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں