شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو ریلیز ہوتے ہی دھچکا لگ گیا

Published on January 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کے کچھ ہی لمحے بعد فلم کو کئی ویب سائٹس پر فری ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کردیا گیا
ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو ریلیز ہوتے ہی دھچکا لگ گیا۔میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کے کچھ ہی لمحے بعد فلم کو کئی ویب سائٹس پر فری ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر فلم بہت ہی اچھی اسکرین کوالٹی پر موجود ہے جس کے باعث اس کے بزنس پر منفی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ میڈیا کے مطابق اس خبر کے بعد بھی ’پٹھان‘ دیکھنے کے لیے مداح بہت ہی تیزی کے ساتھ ٹکٹس خریدنے میں مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم کے اس ہفتے کے اختتام پر 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme