فاروق آباد میں دو گروپ کے درمیان تصادم فائرنگ سے 3افراد شدید زخمی ہوگئے

Published on January 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

تھانہ سٹی کا علاقہ چونگی نمبر 3 رات بھر میدان جنگ بنا رہا تڑتڑاتی گولیوں کی گونج سے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا
فاروق آباد (یو این پی) فاروق آباد میں دو گروپ کے درمیان تصادم فائرنگ سے 3افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ سٹی کا علاقہ چونگی نمبر 3 رات بھر میدان جنگ بنا رہا تڑتڑاتی گولیوں کی گونج سے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے مخالفین نے موقعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندھا دھند گولیاں چلا دی اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر تین افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ مسلح ملزمان کار میں بیٹھ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے فائرنگ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا زخمیوں میں احسن رضا علی بن غفار اور فرمان ارشد شامل ہیں تھانہ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme