فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت، الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد

Published on January 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکلاء کی استدعا مسترد کر دی۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی درخواست کی سماعت کی۔دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکلاء نے عدالت سے پرسوں تک کا وقت مانگ لیا۔فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے پرسوں تک کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آج 12 بجے پراسیکیوٹر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题