موسلا دار بارش کے پانی سے امراض پھیلنے کا خدشہ،کوئی پرسان حال نہیں

Published on January 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی) شہر اور گلی محلوں میں بارش نے ٹاون کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ کی ناقص صفائی اور کارکردگی کاپول کھول دیا شہر اور گلیوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبو پھلنے لگی اور شہریوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بارش کی وجہ سے شہر کی ٹاون کمیٹی کی ناقص حکمت عملی اورکارکردگی اور ناقص صفائی سے بارشوں میں سارا کچرا اور گندگی میلاد چوک کے سامنے ڈھیر لگ جاتے ہیں اور مین بازار میں گندگی اور ڈھیر سے نالیاں بند ہونے کچرا اور گندگی میں بازار کی سڑک پر جمع ہو جاتاہے اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتاہے اور کھوئی رٹہ شہر میں مسافروں شہریوں اور مزدور طبقہ کا پیدل چلنا مشکل ہو جاتاہے انجمن تاجراں شہریوں اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں کا عرصہ دراز سے اس معاملہ پر آواز اٹھائے ہوے ہیں لیکن ٹاون کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اور اس پر کوئی بھی حکمت عملی نہیں بنائی جاتی اور صرف تاجر برادری شہریوں کو یہ کہا کر خاموش کروایا جاتاہے کہ اس پر حکمت عملی بنائی گی ہے آئندہ ایسا نہیں ہو گا کھوئی رٹہ کی انجمن تاجران شہریوں اور مختلف این جی اوز اورمختلف مکتب فکر کے لوگوں نے کھوئی رٹہ کے 2وزیروں اور احکام بالا سے نوٹس لینے کا پُر زور مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题