فیصل آباد، کاشتکار وں کوبہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت جلد مکمل کرنے کی ہدایت

Published on February 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بہاریہ مکئی کی دوغلی اقسام کی کاشت جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں تاہم یہ کاشت آخر فروری تک بھی مکمل کی جاسکتی ہے اور مذکورہ کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام ایف ایچ 810، یوسف والا ہائبرڈ اور دیگر دوغلی اقسام کی کاشت سے بہتر نتائج بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہاریہ مکئی کی وٹوں پر کاشت کیلئے بیج کی شرح 8 سے10کلوگرام فی ایکڑ جبکہ ڈرل سے کاشت کی صورت میں بیج کی شرح 12 سے 15 کلو گرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کیلئے درمیانی ذرخیز زمین میں ڈھائی بوری ڈی اے پی، ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ، آدھی بوری یوریا یا ساڑھے6 بوری سنگل سپر فاسفیٹ 18فیصد ہمراہ ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ و ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ بوائی کے وقت ڈالنا اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ جب پودوں کی اونچائی ایک فٹ ہو جائے تو کاشتکار مزید ایک بوری یوریا اور پودے کی اونچائی ڈھائی فٹ ہونے پر پھر ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ بہاریہ مکئی کے پودے پر پھول آنے سے قبل بھی ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالنے کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes