محکمہ ریونیو کی قدیم سوسائٹی مولا محمد پر ہیوی مشینری سے زیرِ تعمیر گھر گرا ڈالے علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج

Published on February 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

ٹھٹھہ گھارو (یواین پی/رپورٹ حمید چند) محکمہ ریونیو کی قدیم سوسائٹی مولا محمد پر ہیوی مشینری سے زیرِ تعمیر گھر گرا ڈالے علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج خواتین بچے اور مرد ڈنڈے لیکر گھروں سے نکل آئے محکمہ ریونیو کا عملہ بھاگنے پر مجبورہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گھارو شہر کی قدیم سوسائٹی مولامدد پر اسسٹنٹ کمشنرناصرعباسی نے رونیو عملے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہیوی مشینری کے ساتھ پہنچ کر کئی زیر تعمیر گھر گرا ڈالے جس پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور سینکڑوں افراد جن میں بچے بوڑھے مرد خواتین شامل تھے ہاتھوں میں ڈنڈے لیکر نکل پڑے جنہیں دیکھکر محکمہ ریونیو کا عملہ فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے ریونیو عملہ کے خلاف قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ عام ٹریفک کے لئے بند کردی اس موقع پر رئیس محمد جت، محمد عثمان کمبہار، میر بابو پہنور، وحید عارفانی، زمان خاصخیلی، احمد کاتیار، نے کہا کہ یہ سراسر زیادتی ہے اور ہم جو 25 سال سے یہاں بیٹھے ہیں آج انہیں اس بات کا خیال آیا ہے کہ یہ غیر قانونی ہے جب یہ سوسائٹی بن رہی تھی اور لوگوں کو قسطوں پر پلاٹ دیے جارہے تھے اس وقت کیوں نہیں نہیں روکا گیا آج جب ہم نے پلاٹ پر اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگادی تو انہوں نے بغیر کسی جواز کے اسے طاقت کے استعمال سے توڑنا شروع کردیا ہے آخر ہمارا قصور کیا ہے ہمیں بے گھر کرنا چاہتے کیا ہم سندھی نہیں ہیں جو ہمارے ساتھ اسطرح کا سلوک کیا جارہا ہے اس موقع پر ایس ایچ او گھارو ممتاز بروہی، مولوی محمد قاسم چانڈیو، سکندر چانڈیو ،و دیگر نے پہنچ کر متاثرین سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو ایٹ گھارو کے آفس کے سامنے دھرنا دیا جبکہ متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کے سامنے شدید نعرے بازی کی اور اپنے کیے گئے نقصانات کے ازالہ کا مطالبہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصرعباسی نے نومنتخب نمائندوں اور میڈیا کو کورٹ کے احکمات کی کاپی دیتے ہوئے کہا کہ ہم کورٹ کے آڈر پر عمل کررہے ہیں جہاں واضع طور حکم دیا گیا ہے کہ سرکاری زمین واگزار کرائی جائے انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو اسپر اعتراض ہے تو کورٹ سے رجوع کریں تاہم متاثرین نے کورٹ جانے اور انصاف ملنے کی امید پر احتجاج ختم کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题