سورج کل خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلہ کی درست سمت کا تعین کیا جاسکے گا

Published on May 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,621)      No Comments

1
اسلام آباد (یو این پی) ماہر فلکیات کے مطابق (کل ) بدھ کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے قبلہ کی درست سمت کا تعین کیا جاسکے گا۔ ماہرین کے مطابق آج(کل) دن 12 بجکر 18 منٹ اور پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر18 منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا جس سے دنیا بھر کے مسلمان خانہ کعبہ کی صحیح سمت کا تعین کرسکیں گے ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ جس وقت سورج عین کعبہ کے اوپر ہوگا اس وقت خانہ کعبہ کا سایہ بھی ختم ہوجائے گا۔ اور عمومی طور پر ایسی صورت حال سال میں دو مرتبہ دیکھنے کو ملتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes