سینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے باﺅ اصغر علی

Published on February 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے
لاہور(یواین پی) معیار ی اور بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائی جائیں او رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے۔ان کیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر و شاعر باﺅ اصغر علی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ویسے بھی اب زمانہ او روقت بدل چکا ہے،صرف معیاری اور اچھی میوزیکل فلمیں ہی شائقین کو کو دوبارہ سینما گھروں تک لاسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں حکومتیں اپنی فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیںاسی لئے وہاںکی فلمیں ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرفوری اقدامات نا گزیر ہیںتاکہ انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅ ںپر کھڑی ہو سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme