فیصل آباد ، شہبازگل صوبائی اسمبلی 112سے الیکشن لڑنے کیلئے متحرک، حلقے میں بینرز اور فلیکسز آویزاں

Published on February 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے معاون خصوصی اورسرگرم رہنما شہباز گل فیصل آباد کے حلقہ صوبائی اسمبلی 112سے الیکشن لڑنے کیلئے متحرک ہوگئے اورسارے حلقے میں بینرز اور فلیکسز آویزاں کردیں۔شہباز گل کے میدان میں آنے سے پی پی 112 فیصل آباد میں پہلے سے انتخابی مہم چلانے والے درجن سے زائد پی ٹی آئی رہنماﺅں نے چپ سادھ لی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد نئے انتخابات کیلئے امیدواروں کوالیکشن لڑنے کیلئے بھرپورتیاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اورپی ٹی آئی کے سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اورتنظیمی عہدیداروں سمیت سرگرم کارکنان کی طرف سے انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اورامیدواروں کی طرف سے شہر میں جگہ جگہ بینرز‘فلیکسزآویزاں کرکے الیکشن کا ماحول پیدا کردیا ہے اور اس طرح پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے بھی حلقہ پی پی 112کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بینرزاورفلیکسز آویزاں کرنیکا سلسلہ شروع کردیا ہے اور پی ٹی آئی عہدیداروں اورمتحرک کارکنان سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes