اوکاڑہ ،گلے پرپتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک شخص شدید زخمی،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Published on February 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

قاتل ڈور کے ہاتھوں پہلے بھی دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں
اوکاڑہ(یواین پی ) مین جی ٹی روڈ پُل کے اوپر موٹر سائیکل سوار گلے میں ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ہونے والے کی شخص کی شناخت فقیر حسین ولد خوشی محمد (55 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نواحی گاؤں 53 ٹو ایل کا رہائشی ہے۔شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خونی کھیل کو فوری روکا جائے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے یاد رہے اوکاڑہ میں پہلے ہی دو فراز قاتل کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں اوکاڑہ میں اس خونی کھیل حد اضافہ ہو رہا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes