ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کی قیادت میں “یوم کشمیر” کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

Published on February 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاھد نظیر لنڈ کی زیر قیادت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی میں ڈی سی آفیس سے ڈی سی چوک مین نیشنل ہائی وے مکلی تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی. جس میں تمام محکموں کے افسران، عملہ، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی، وکلاء، صحافی، این جی اوز کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی. شرکاء نے ھاتھوں میں بینر، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مودی سرکار اور بھارتی فوج کے خلاف جبکہ کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی. اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاھد نظیر لنڈ نے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل سے وابستہ ہے، اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے. انہوں نے کہا کہ آزادی کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی اور حمایت کا عزم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا عزمِ آزادی متزلزل نہیں ہوا، دنیا کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور، ڈی ای او سیکنڈری حضور بخش خاصخیلی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے. انہوں نے کہا کہ سب پاکستانی آج صرف کشمیر کی بات کریں. انہوں نے کہا کہ بھارت 75 سال سے کشمیر پر قابض ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے دشمن ملک سرگرم ہیں، ملک دشمن ایجنڈے پاکستان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے، ہماری فورسز دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام 7 دہائیوں سے جدوجہد کر رہے ہیں، ریاستی جبر و تشدد سے آزادی کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا، کشمیری عوام نے بنیادی حق کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ایک دن ضرور کشمیر بنے گا پاکستان.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题