دنیا بھر میں انجیر کی تقریباً800 اقسام ہیں، ڈاکٹر ایم شاہد

Published on February 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)انجیرلذت اور افادیت سے بھرپور پھل ہے۔ ڈاکٹر ایم شاہد نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں انجیر کی تقریباً800 اقسام ہیں، جن میں سے قابل کاشت اقسام کی تعداد 20کے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ انجیر کی پیداوار میں ترکیہ سر فہرست ہے جبکہ مصر اور مراکش بالترتیب دو اور تیسرے نمبر پر ہیں جس کے بعد الجزائر، ایران، سپین، امریکا، البانیہ، یونان اور برازیل کا نمبر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انجیر نا صرف لذت کے حوالہ سے منفرد پھل ہے بلکہ اسکی طبی خصوصیات کے نقطہ نظر سے افادیت بھی بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجیر نظام ہاضمہ کی بہتری، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول پر قابو پانے، قوت مدافعت میں اضافہ، وزن کم کرنے، دل کے امراض سے تحفظ، ٹائپ ون ذیابیطس سے بچاﺅ، ہڈیوں کی مضبوطی، پرسکون نیند سمیت کینسر کی مختلف اقسام اور دیگر امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes