کالے چنے کی روٹی میں کولیسٹرول کم کرنے کی صلاحیت

Published on February 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چنے کے آٹے سے بنائی گئی روٹی سرکی کھال، بالوں اور دل کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بےشمار فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔چنوں کے صحت کے لیے زبردست اور منفرد فوائد سے تو کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن جلد اور بالوں کو خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لیے اس کی اہمیت کو کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔کالے چنے کی روٹی کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور دل کی بیماری سے محفوظ رکھتی ہے، اس میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم اور پوٹیشیم کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق چنے کی روٹیاں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتی ہیں، چنے کے آٹے میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر، کورونری آرٹری ڈیزیز اور ٹرپل ویسل ڈیزیز کے خطرے کو کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔کالے چنوں میں زنک اور وٹامن بی6کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے جوکہ سر کی جلد اور بالوں کے بہترین نشونما کے لیے بے حد ضروری ہے۔اس کے استعمال سے بالوں کا پروٹین بنتا ہے جو وٹامن اے کے ساتھ مل کر بالوں کا جھڑنا روکتے ہیں اور انہیں خوبصورت بناتے ہیں،غذا میں چنوں کا استعمال کرنے سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题