سوات ،مٹہ کے سیلاب سے متاثرہ 97 خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

Published on February 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

سوات (یواین پی)انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مٹہ کے سیلاب سے متاثرہ 97 خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے، تقریب میں سابق ایم پی اے سید جعفر شاہ، باچہ سید، ایس پی اپر سوات خانخیل، پاکستانی نژاد کینڈین شہری و ڈونرز امدادی فنڈ اسد گوندل،ساجد حسین تنولی سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شر کت کی، سیلابی ریلوں سے جزوی یا مکمل تباہی سے دو چار ہونے والے افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے، اس موقع پرانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیف فاونڈیشن کنٹری ہیڈ یاسر خان نے فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں سے متعلق میڈیا بریفنگ دی، باچہ سید نے اپنے خطاب میں فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہا اور سیلاب متاثرین کی مالی مدد پر خراج تحسین پیش کی، تقریب میں 97 متاثرین سیلاب جن میں خواتین بھی شامل تھیں مستفید ہوئے،یاسر خان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مالی مدد کو فرض سمجھ کر نبھایا، آئی ایف آر ڈی پاکستان بھر میں اپنے فلاحی کاموں میں مصروف ہے. مالی مدد سے متاثرین اپنی مرضی سے اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں گے، اس موقع پر اسد گوندل نے بھی خطاب کیا،واضح رہے کہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیف فاونڈیشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شدید متاثرہ گھرانوں کی مدد کو ترجیح دی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes