ترکی ہمارا بردار ملک ہے دکھ کی اس کھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، راجہ رضوان نصیب

Published on February 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

پاکستان کے اپنے حالات خراب ہونے کے باوجود حکومت وقت کا ترک بھائیوں کے لیے مدد اور خدمت کا جو جذبہ ہے
کھوئی رٹہ(یو این پی)سابق امیدوار اسمبلی و سینئررہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ ترکی شام میں آنے والے قیامت خیز زلزلہ سے ہونے والے نقصانات اور جانوں کے ضیاء پر دل افسردہ ہے ترکی ہمارا بردار ملک ہے دکھ کی اس کھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کے اپنے حالات خراب ہونے کے باوجود حکومت وقت کا ترک بھائیوں کے لیے مدد اور خدمت کا جو جذبہ ہے وہ قابل تحسین ہے عوام اپنے مسائل کو بھول کر ترک بھائیوں کی امداد کے لیے جس طرح جوش و جذبہ دکھا رہے ہیں قابل تعریت ہے ان خیالا کا اظہار نے سابق امیدوار اسمبلی و سینئررہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے آگے انسان بے بس ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائشیں آتی ہے اور پھر وہ اس پر صبر کرنے کی ہمت بھی عطاء کر دیتا ہے مخیر حضرات آگے بڑھ کر ترکی کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں اور ان کی مدد کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں آپ کی چھوٹی کی مدد کسی کی زندگی کو دوبارہ بحال کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے ترکی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر کھل کر اپنا موقف پیش کیا ہے آج وقت ہیں کہ پاکستانی اور کشمیری قوم مل کر ترک بھائیوں کے مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes