امپورٹرز کے سٹاک کے حوالے سے درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے کمشنر سلوت سعید

Published on February 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)کمشنر سلوت سعید نے دالوں کے امپورٹرز سے اہم ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر بھی موجودتھے۔کمشنر نے فیصل آباد میں دالوں کے سٹاک کی پوزیشن لی اورکہا کہ امپورٹرز کے سٹاک کے حوالے سے درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے اس ضمن میں ڈویژنل وضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی وساطت سے وفاقی حکومت سے فی الفور رابطہ کرکے دالوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فہرست میں شامل کرانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پردالوں کے امپورٹرز نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ڈویژنل کمشنر کے اقدامات کو سراہا اور مارکیٹ میں دالوں کی دستیابی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ڈی او انڈسٹریز محمد عرفان،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عامرالیاس چٹھہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ دریں اثناءکمشنرسلوت سعید نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ برادرممالک ترکی وشام کے زلزلہ متاثرین کی امداد وبحالی کے لئے تاجر تنظیموں سمیت مخیر حضرات کو متحرک کریں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھی اس ضمن میں آگاہی پیداکی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کے زیر انتظام این جی اوز کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں بھی اس تحریک کا حصہ بنائیں۔علاوہ ازیں کمشنر سلوت سعیدنے مسلسل دوسرے روز بھی پٹرول پمپس کا دورہ کیااورصارفین کو فیول کی فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود کاروموٹرسائیکل سواروں سے فیول ملنے کے بارے میں دریافت کیاجبکہ پٹرول پمپس پر واش رومز کی صفائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے فنکشنل ہونے کو بھی چیک کیا۔انہوں نے پٹرول پمپس پر وزن کے پیمانے بھی چیک کئے اور واضح کیا کہ ہیراپھیری یاگڑبڑ کی کوئی گنجائش نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes