وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

Published on February 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 6 بجے طلب کرلیا، اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔وفاقی کابینہ آج کے اجلاس میں ای سی سی کے 10 فروری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 9 فروری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توشہ خانہ پر بین الوزراء کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم آج ایک روزہ دورہِ کراچی میں پاک نیوی کی امن مشق کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题