دورہ نئی دہلی سے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کے آغاز میں مدد مل سکتی ہے وزیراعظم محمد نواز شریف

Published on May 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

66

اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے دورہ نئی دہلی سے پاک بھارت تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز میں مدد مل سکتی ہے، اس دورہ سے ایک دوسرے سے رابطے کا بھی موقع فراہم ہوا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف جو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی دارالحکومت گئے، نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ دونوں حکومتوں کے پاس ٹھوس مینڈیٹ ہے جس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت سی ثقافتی اور روائتی اقدار مشترک ہیں جو کسی اور دو ممالک کے درمیان نہیں، کیوں نہ ہم ایسی مشترکہ اقدار کو اپنی طاقت میں بدل لیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نریندرا مودی کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے متعلق غلط فہمیوں، عدم اعتماد اور خطرات کو دور کرنا چاہئے اور خطے کو عدم استحکام اور عدم سلامتی سے باہر نکالنے کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کا پھر سے اسی سطح سے دوبارہ آغاز کرنا چاہتے ہیں جو 1999ء میں واجپائی اور انہوں نے چھوڑے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog