کسی کردار کے خلاف نہیں، ہر کردار کرنا پڑتا ہے، زرنش خان

Published on February 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستانی اداکارہ و ماڈل زرنش خان نے کہا ہے کہ وہ کسی کردار کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ڈراموں میں ہر کردار کرنا پڑتا ہے۔ پروگرام جشنِ کرکٹ میں ڈراموں میں کردار کے انتخاب سے متعلق بات کی۔ لڑکیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے زرنش کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ لڑکیوں کو مضبوط ہونا چاہیے۔زرنش خان نے کہا کہ پٹرول کی قیمت صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، عوام کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ عمران خان کو حکومت ملی اس وقت بھی حالات زیادہ اچھینہیں تھے۔اس پروگرام میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضام الحق نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جاری میچ پر ماہرانہ رائے دی۔ان کے علاوہ پروگرام میں شریک سابق میئر کراچی وسیم اختر نے بھی کراچی کنگز کی پرفارمنس پر تبصرہ کیا۔500 کی دوڑ میں وسیم اختر اور زرنش خان، اداکارہ امر خان کو ہرانے میں ناکام رہے، زرنش خان نے 454 جبکہ وسیم اختر نے 444 پوائنٹس اسکور کیے۔
بابر کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی، عامر وضاحتیں دینے لگے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme