الائیڈ ہسپتال میں نئے آپریشن تھیٹر بلاک کے جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ظفر علی چوہدری نے الائیڈ ہسپتال کا دورہ

Published on February 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)الائیڈ ہسپتال میں نئے آپریشن تھیٹر بلاک کے جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ظفر علی چوہدری نے الائیڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر عماد ایوب کو ہسپتال کے ترقیاتی کاموں کے منصوبوں کا کوآرڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرنے اور آپریشن تھیٹرز کے کام کی مانیٹرنگ کی جائے۔ وائس چانسلر نے کہا ہے کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کو مکمل کرکے فنکشنل کیا جائے۔ واضح رہے کہ وائس چانسلر نے ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ایڈمن کو الائیڈ ہسپتال میں فرینڈز آف الائیڈ ہسپتال کے میگا پراجیکٹ ٹراما اینڈ سرجیکل ایمرجنسی کا پراجیکٹ کوآرڈینیٹر بھی مقرر کیاہے اس حوالے سے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا کہنا ہے کہ الائیڈ ہسپتال،سول ہسپتال اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题