کراچی چیف پولیس آفس پر جس طرح دہشت گروں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ڈاکٹر عبدالواحد سومرو

Published on February 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی سیکرٹری ریکارڈ اور واقعات سابق ایم این اے سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی چیف پولیس آفس پر جس طرح دہشت گروں نے حملہ کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ دھشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن اور جوابی کاروائی پر فورسز کے جوانوں سمیت شھداء و زخمی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے , سندھ پولیس، ایس ایس یو کمانڈوز، پاک فوج و رینجرز کے جوانوں کے بھادری اور ہمت نے دھشتگردوں کو ناکام کردیا, انہوں نے کہا کہ دھشتگرد ایک بار پھر ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں مگر ہماری فورسز کے جوان انکے عزائم ناکام بناتے رہیں گے اور دہشت گردوں کیخلاف پوری پاکستانی قوم یکجا ہے انکی مذموم کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، سابق ایم این اے سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے کہا ہے کہ دھشتگردوں سے نمٹنے کے لئے ہماری تمام فورسز کے جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑنے مقابلہ کرتے رہینگے، دھشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑیگی.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy