مہنگائی کے باعث غریب عوام فاقوں پر مجبور ہو چکی ہے رضوان نصیب

Published on February 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی عروج پر ہے جس کے باعث غریب عوام فاقوں پر مجبور ہو چکی ہے مہنگائی کے باعث تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں غریب اور مڈل کلاس طبقہ مکمل طور پر مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیاہے حکومت پاکستان ہر بجٹ میں عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران سے پروٹو کول اور مرات واپس لی جائیں ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جائے ہر بجٹ میں عوام اپنے اوپر سارا بوجھ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہر بجٹ میں عوام پر بوجھ ڈال ڈال کے آج فاقوں پر مجبور کر دیا گیا ہے کرپٹ حکمرانوں کا خمیازہ غریب عوام اپنی محنت کی کمائی سے بھگت رہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ تمام ممبران اسمبلی ملک کی خاطر اپنے پروٹوکول، مرات اور تنخواہوں کی قربانی دے کر ملک کو بچائیں ملک اب مزید کرپٹ نظام کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ عوام مزید مہنگائی کا بوجھ اٹھا سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes